سیالکوٹ:فیفاریفری ریفریش اینڈ ٹیلنٹ ہنٹ کورس

سیالکوٹ:فیفاریفری ریفریش اینڈ ٹیلنٹ ہنٹ کورس

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا)کی جانب سے سیالکوٹ میں ریفری ریفریش اینڈ ٹیلنٹ ہنٹ کورس 2024ء کا انعقاد کیا گیا۔ خیال رہے کہ یہ سیالکوٹ کی تاریخ کا پہلا کورس ہے جو فیفا کی طرف سے کروایا گیا ہے ۔

 اس کورس کو کیپٹل سپورٹس نے سپانسر کیا۔ اس ریفریش کورس میں 26 لڑکوں اور 8 لڑکیوں نے شمولیت اختیار کی جبکہ اس کورس میں پہلی پوزیشن محمد آفاق نے حاصل کی۔فیفا کی جانب سے منعقدہ اس کورس میں پرنسپل گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج منیر احمد قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ نائب صدر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن چودھری محمد اخلاق،، چیئرمین ریفری ایسوسی ایشن سیالکوٹ علی امتیاز،فیفا انسٹرکٹر خرم شہزاد،وحید مراد سمیت ڈائریکٹر فٹ بال پی ایف ایف محمد رضا، صدر سیالکوٹ سٹی ویمن فٹ بال کلب آمنہ اسد اور رضوان آصف، کامران بٹ، چودھری محمد اسلم، ملک عبدالعزیز و دیگر بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں