سیالکوٹ:مختلف یو سیز کی ریسکیوسکاؤٹس ٹیموں میں مقابلے

سیالکوٹ:مختلف یو سیز کی ریسکیوسکاؤٹس ٹیموں میں مقابلے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) سینٹرل ریسکیو سٹیشن کچہری روڈ پر ضلع بھر کی مختلف یونین کونسلز کی ریسکیوسکاؤٹس کی ٹیموں کے درمیان CADRE کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔

معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں عام لوگوں کو تربیت فراہم کرنی ہو گی تا کہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے مریض کی جان بچانے کے لیے لوگ عملی طور پر کوشش کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے رضاکاروں کی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے درمیان مقابلہ جات میں کیا۔ ریسکیو1122نے سیکر ٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں سینٹرل ریسکیو سٹیشن کچہری روڈ پر ضلع کی چاروں تحصیلوں کی یونین کونسل کے تربیت یافتہ رضاکاروں کی CERTکے درمیان CADREچیلنج منعقدکروایا گیا۔ اس سے پہلے تمام تحصیلوں نے اپنی اپنی متعلقہ تحصیلوں میں بھی مقابلہ جات کا انعقاد کیا اور بہترین قرار پانے والی یونین کونسل CERTٹیم نے ضلع سیالکوٹ سینٹرل ریسکیو سٹیشن میں ہونے والے مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ مقابلہ جات میں خواتین رضاکاروں کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔مقابلہ جات میں ڈسٹرکٹ ریسکیو وارڈن جمیل جنجوعہ، سیفٹی کے استاد عبدالغفور VTI، سیفٹی انسٹریکٹر نبیل MIDCٹریننگ انسٹیٹیوٹ سیالکوٹ نے بطورر مہمان شرکت کی اور رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں