سیالکوٹ:کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کی ہدایت

سیالکوٹ:کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کی ہدایت

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے مقرر کی گئی مزدور کی کم سے کم اجرت کے۔۔۔

 قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے لیبر ڈیپارٹمنٹ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے ، فیکٹریوں اور ورکشاپس پر ملازمت کرنے والے مزدوروں اور بالخصوص اینٹوں پر بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے پنجاب سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اپنا کردار ادا کرے ۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے انسداد جبری مشقت و ہیو مین ٹریفکنگ سیالکوٹ کے ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈی ڈی لیبر طیب ورک، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر شریف گھمن،انسپکٹر تحفظ ماحولیات شاہد علی ڈوگر ، لاء آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو عارف محمود باجوہ ، نمائندگان سول سوسائٹیز مرزا عبدالشکور اور اشفاق نذر گھمن، زائد شریف کے علاوہ ایف آئی اے اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفر مختار نے کہا کہ فیکٹریز اور دیگر نجی اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن اور ان کو سوشل سکیورٹیز کارڈز کا اجراء پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی ایجنسی کے مقامی حکام کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں پر کم سے بچوں سے مزدوری لینے والے بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کو پالیسی کے مطابق مسمار کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں