ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بیووالی کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ گرلز پرائمری  سکول بیووالی کا اچانک دورہ

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بیووالی کا اچانک دورہ کیا۔۔۔

 انہوں نے تدریسی عمل، اساتذہ اور عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور سکول کی مجموعی پرفارمینس کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز، واش رومز، لان اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور سکول کے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے تدریسی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ طلبا کی تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی کردار سازی اور غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں