پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ، سیالکوٹ کے 255 سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائیگا

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ، سیالکوٹ کے 255 سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائیگا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے کہا ہے کہ یپف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت ضلع سیالکوٹ کے 255 سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جارہا ہے۔۔۔

 جس کا مقصد آؤٹ آف سکول بچوں کو سکول میں داخل کروا کر انہیں مفت اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے ۔ یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کے ہمراہ پیف کے ذریعے آؤٹ سورس کئے جانیوالے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ہری پور سیالکوٹ کے دورہ کے موقع پر مقامی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایم ڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیف کے تحت آؤٹ سورس سکولوں میں بچوں کی فیس کی مد میں فی بچہ 825 سے بڑھا کر 1860 روپے کردی ہے جس سے پیف سے منسلک پارٹنر سکولوں کے آپریٹرز پہلے سے بہتر انداز میں تعلیم کے فروغ کیلئے کام کرسکیں گے اور اپنے ٹیچرز کو مناسب تنخواہیں بھی دے پائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیف اور اس سے منسلک سکولوں میں زیر تعلیم بچے سرکار کے ہی بچے ہیں ان کی مانیٹرنگ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ذمہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں