سردیوں سے قبل ہی گیس پریشر کم ، لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

سردیوں سے قبل ہی گیس پریشر کم ، لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سردیوں کی آمد سے قبل گیس کا کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا،شہری ایل پی جی گیس اور متبادل ایندھن کے ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔

موسم گرما میں شہریوں کو شیڈول کے حساب سے روزانہ بارہ گھنٹے گیس فراہم کی جاتی ہے لیکن موسم سرما ابھی شروع نہیں ہوا تو گیس کے کم پریشر اور اس کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ وحدت کالونی ،فرید ٹاؤن ،چھیچھر والی ،باغبانپورہ ،دھلے ،شاہین آباد کے علاقوں میں گیس کا کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ شہریوں کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیوں کی آمد سے قبل ہی گیس غائب رہنا معمول بن گیا ہے حکومت کی جانب سے گیس کے بلوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اس کے باجود گیس کئی کئی گھنٹے غائب ہوتی ہے گیس نہ ہونے کی صورت میں انہیں باہر سے کھانا منگواتا پڑتا ہے ۔شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں مکمل پریشر کیساتھ گیس فراہم کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں