کامونکے :ڈاکوئوں نے گاڑی سوار 4افراد کو لوٹ لیا

کامونکے :ڈاکوئوں نے گاڑی سوار 4افراد کو لوٹ لیا

کامونکے (نامہ نگار )کیری ڈبہ سوار4افراد سے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو لاکھوں روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔

گزشتہ رات لدھے والا گورائیہ کا حافظ شہباز،جاوید،نعیم اور حق نواز لاہور ائیر پورٹ جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے تعاقب کرکے دیوان روڈ پر روک لیا اور اسلحہ کے زور پر چاروں سے رقم لوٹ کر لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں