ڈسکہ :مہندی کی تقریب میں آ تشبازی ،2افراد گرفتار ،دولہا فرار
ڈسکہ ، منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا) مہندی کی تقریب میں لاؤڈ سپیکر چلانے اور آتش بازی کرنے پر 2 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ، دولہا پولیس کو چکمہ دیکرفرارہو گیا ۔
موضع ستراہ میں مہندی کی تقریب میں دولہا وقاص اقبال ہمراہ اویس اقبال اورعمران لاؤڈ سپیکر چلا کر فحش گانے لگارکھے تھے اور آتش بازی بھی کررہے تھے ۔ پولیس نے چھاپہ مارکر اویس اقبال اور عمران کو گرفتارکرلیا جبکہ دولہا فرارہوگیا ۔