آ لود گی پھیلانے والے یو نٹس کیخلاف کارروائیاں تیز

آ لود گی پھیلانے والے یو نٹس کیخلاف کارروائیاں تیز

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا ہے کہ سموگ اور آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔۔۔

 ضلع بھر میں کھلے مقامات پر مضر صحت دھاتیں بطور ایندھن استعمال، فصلوں کی باقیات جلانے صنعتی یونٹس، ماحول دوست ٹریٹمنٹ پلانٹ کے بغیر چلنے والے 7 گودام اور بھٹیاں سیل کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے جرمانے عائد،مقدمات کے اندراج کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی طرف سے استغاثے دائر کرد ئیے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنرز (صدر) ڈاکٹر حلیمہ منیر نے 5 اور (کامونکی)ماہم واحد نے 2 فیکٹریوں کو سیل کردیا اور محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں کیں ، افسر وں نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران لاکھوں کے جرمانہ عائد کرتے ہوئے متعدد کو سیل کردیا گیا۔فصلوں کی باقیات جلانے اوربھٹوں، صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائیاں ماحول دوست ٹیکنالوجی کا نظام نہ لگانے ، کھلے مقامات پر مہلک دھاتیں جلانے اور انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرنے والے گوداموں، صنعتی یونٹوں کو سیل کیا گیا، غیر قانونی فعل کے مرتکب افراد کو گرفتار اور مقدمات کے اندراج کے لیے استغاثے دائر کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں