حافظ آباد :جرائم پیشہ افراد کے گرد شکنجہ تنگ،ناجائز اسلحہ پر4 افراد گرفتار
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا ہے کہ حافظ آباد پولیس کی جانب سے موثر گشت، سنیپ چیکنگ، سرپرائزناکہ بندی سمیت بہترین حکمت عملی سے جرائم پیشہ افراد کے گرد شکنجہ تنگ کر دیا گیا ہے۔۔۔
جرائم کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے ضلع کی سرزمین کو جرائم پیشہ افراد کیلئے تنگ کر دیں گے ۔ ایس ایچ او تھانہ ونیکی تارڑ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4افراد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے 2 کلاشنکوف اور 2 پسٹل برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔