سادھوکی انڈر پاس کی صفائی، ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا
کامونکے (نامہ نگا ر)اسسٹنٹ کمشنر نے کامونکے شہر اور سادھوکی میں صفائی کے حوالے سے دورے کئے ۔
علی الصبح اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد نے کامونکے سٹی چوک، جی ٹی روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جی ڈبلیو ایم سی کے منیجر آپریشنز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ منی ٹپرز گنجان آباد علاقوں میں لیجائیں تاکہ شہر بھر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے جبکہ اُنہوں نے پلاسٹک بیگز اور پھلوں کے چھلکے بھی ٹھکانے لگانے کا حکم دیا۔ اے سی نے سادھوکی میں صفائی کا جائزہ لیتے ہوئے سینٹری ورکروں و دیگر سٹاف کی حاضری چیک کی اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گاڑیوں کی برانڈنگ مکمل کرنے اور تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اے سی نے عرصہ دراز سے بند سادھوکی انڈر پاس کی صفائی کرواکر چالو کرادیا۔