پھالیہ :کسان کارڈ پر بھتہ لینے پر کھاد ڈیلر گرفتار
پھالیہ (نامہ نگار )کسان کارڈز پر کاشتکاروں سے بھتہ لینے پرملک قمر، ملک ٹریڈرز بھواحسن گرفتار، دکان سیل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شیخ محمد اقبال نے کسانوں کی شکایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پھالیہ ڈاکٹر ایاز احمد کے ہمراہ بھوا حسن میں کسان کارڈ پر سونا ڈی اے پی کھاد کی فروخت پر ٹرانزیکشن چارجز وصول کرنے پر ملک قمر کو گرفتار کرا دیا ،تھانہ قادر آباد میں مقدمہ کیلئے استغاثہ جمع کرا دیا ، پی او ایس مشین قبضہ میں لے کر ڈی جی اکاؤنٹ بھی بند کرا دیا۔