کامونکے :مشین کی زد میں آ کر فیکٹری مزدور جاں بحق
کامونکے (نامہ نگار )فیکٹری میں کام کرتے مشین میں پھنس کر مزدور جاں بحق ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ خیرپور ٹامیوالی کا 27 سالہ محمد احمد عرصہ دراز سے جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب میٹل ویسٹ انجینئرنگ میں ملازمت کررہا تھا۔
گزشتہ رات وہ بچ جانے والے لوہے کو مشین میں ڈال رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے مشین کے اندر گرنے سے ٹانگ کٹ گئی ،تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔ایمن آباد پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی ۔