مویشی پال حضرات کی رجسٹریشن کیلئے ویٹرنری ہسپتالوں میں سہولت ڈیسک قائم
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک گوجرانوالہ ڈاکٹر صائمہ ارم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے اجرا کیلئے مویشی پال حضرات کی رحسٹریشن کا آغاز ہوچکاہے۔۔۔
اس سلسلہ میں تمام ویٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں سہولت ڈیسک قائم کئے گئے ہیں، کسان لائیو سٹاک بیٹھک، سکول فوکس پروگرام،موبائل ویٹرنری ڈسپنسری اور موبائل ٹریننگ سکول بس کے ذریعہ مویشی پال حضرات کو سکیم بارے آگاہی فراہم کی جارہی ہے ،ضلع گوجرانوالہ میں اب تک 1426 مویشی پال حضرات نے رجسٹریشن کرائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت ایک لاکھ35ہزار روپے سے 2لاکھ 70 ہزار روپے تک5ماہ کیلئے بغیر سود کے قرضہ دیا جائے گا۔