حافظ آباد :کھیلتا پنجاب سپورٹس مقابلے اختتام پذیر
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب سپورٹس مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ۔
ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات کی تقریب سپورٹس جمنازیم میں منعقد ہوئی،ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق نے کھلاڑیوں میں ساڑھے 11لاکھ روپے کے کیش پرائز ، ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کیں ۔ ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ ، پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین شمائلہ یاسین ،چیف آفیسر اکرام اﷲ سندھو، ٹی ایس او فائزہ کنول سمیت سپورٹس ایسوسی ایشنز کے نمائندوں ، کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنرکاکہنا تھا کہ کھیلتا پنجاب سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک مثبت اقدام ہے ،اس طرح کے مقابلوں سے مقامی سطح پر نیا ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آیا ہے اور کھلاڑیوں میں لاکھوں روپے کے کیش پرائز اور دیگر انعامات بھی تقسیم کیے گئے ہیں ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ کاکہنا تھا کہ ضلعی سطح پر ہاکی ،کرکٹ ،فٹ بال ، بیڈمنٹن اور اتھلیٹکس سمیت 8 مختلف کیٹگری کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیااو رتاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں میں ساڑھے 11لاکھ سے زائد کے کیش پرائز تقسیم کیے گئے ہیں ۔