ڈسکہ میں ایل پی جی گیس کی ریفلنگ کا کاروبار نہ رک سکا
ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ و گر دونواح میں ایل پی جی گیس کی ریفلنگ کا کاروبار نہ رک سکا، سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ سے ڈسکہ شہر اور ۔۔۔
گردونواح میں ایل پی جی کی ڈیمانڈ بڑھ گئی، حفاظتی اقدامات کے بغیر گنجان آبادیوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی دکا نیں قائم ہیں بلکہ سر عام پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی سلنڈروں میں ریفلنگ کی جارہی ہے ۔ پٹرولنگ پولیس کی جانب سے ایل پی جی سلنڈراستعمال کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف صرف دو دن کی کارروائیوں کے بعد چیکنگ بند ہونے اور دیگر انتظامیہ کی جانب سے شہری علاقوں میں مبینہ منتھلی لیکر کارروائی نہ کرنے پراس غیر قانونی کاروبار میں اضافہ متعلقہ اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔