تحصیل نو شہرہ ورکاں میں ہدف کے 85 فیصد رقبے پر کاشت مکمل
تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی سمیت تحصیل بھر میں ہدف کا85فیصدگندم کاشت کرلی گئی ،باقی 20نومبر تک کاشت مکمل ہوگی۔
تحصیل نوشہرہ ورکاں میں رواں سیزن کیلئے محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ رقبہ پرگندم کی منظور شدہ اقسام کی کاشت کا ہدف دیا گیا تھا، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل نوشہرہ ورکاں چودھری محمد یوسف نے بتایا20نومبر تک گندم کی کاشت کا سیزن ہے اس کے بعد ہر روز ایک فیصد فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔