بلاول بھٹو مستقل کے وزیر اعظم ہونگے :ارشاد اللہ سندھو
وزیرآباد(نا مہ نگار)عام انتخابات سے پہلے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا پرچم لہرائے گا، بلاول بھٹو مستقل کے وزیر اعظم ہونگے۔۔۔
مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی نے عوام کو مایوس کیا، اب عوام کی نظریں پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو زرداری پر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چودھری ارشاد اللہ سندھو نے وزیر آباد تحصیل آفس میں عوامی رابطہ پارٹی پرچم لگاؤ اور 30نومبر کو ہونے والے یومِ تاسیس کے سلسلے میں پیپلزپارٹی تحصیل وزیر آباد کے عہدیداران و کارکنان کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدارت پیپلزپارٹی ضلعی صدر وزیر آباد کے صدر شفقت رضا بھنڈر نے کی، شفقت رضا بھنڈر،طارق مغل،باؤ محمد ایوب مہر،نائب صدر غلام مرتضی راٹھ، عامر اقبال مغل،سہیل افضل،مہر خرم،نبیل سعید،ماجد بٹ،سید فیاض شاہ،عقیل کھوکھر، باوا ارشد علی، حیدر شیخ نے بھی خطاب کیا۔