نوشہرہ ورکاں سی ٹی او آفس میں ڈرائیونگ سکول قائم
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کے زیر انتظام نوشہرہ ورکاں سی ٹی او آفس میں ڈرائیونگ سکول قائم کیا گیا ہے ، کار کورس کا دورانیہ دو ہفتے اور ایل ٹی وی کورس کا دورانیہ چار ہفتے مقرر کیا گیا ہے۔
داخلے کے لئے شناختی کارڈ، لرنر لائسنس اور دو تصاویر درکار ہونگی، مرد اور خواتین داخلہ کے لئے رجوع کر سکتے ہیں خواتین کے لئے خواتین انسٹرکٹرز کا انتظام کیا گیا ہے جس میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کیلئے بالکل فری ٹریننگ جبکہ پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا ۔ٹریفک وارڈن رانا بشارت علی نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکول سے تربیت یافتہ طلبا وطالبات کے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں پاس ہونے کی شرح 80 فیصد سے زائد ہے ۔