محکموں کے افسر ڈینگی کے خاتمہ کو یقینی بنائیں: ڈپٹی کمشنر

محکموں کے افسر ڈینگی کے خاتمہ کو یقینی بنائیں: ڈپٹی کمشنر

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی زیر صدارت انسداد ڈینگی بارے جلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید محسن عباس بخاری نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر محمد ارشد سمیت سرکاری محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت سمیت تمام سرکاری محکموں کے افسران ڈینگی کے خاتمہ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سر ویلنس ٹیمیں قومی ذمہ داری کیلئے سنجیدگی سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے تدارک میں کوتاہی کے مرتکب سرکاری افسران کے خلاف ایکشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی بارے محکمہ صحت کی کوتاہی پر ان کے افسران اور ملازمین کے خلاف بھی سخت کارروائی ہو گی۔ فوکل پرسن محکمہ صحت نے ڈینگی بارے اجلاس میں بریفنگ دی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید محسن عباس بخاری نے کہا کہ ضلع خانیوال کے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں پہلے سے ڈینگی بخارکے علاج بارے کاؤنٹرز قائم ہیں۔تصویرہمراہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں