ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن یکم فروری سے شروع

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن یکم فروری سے شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلع سرگودہا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن یکم فروری سے شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنروں اور کنٹریکٹرز کامشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر فہد محمود اور سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ تمام تحصیلوں میں صفائی آپریشن کے ساتھ زیر ویسٹ سرگرمیاں بھی شروع کی جائیں گی۔ شہروں اور دیہاتوں میں عرصہ دراز سے موجود کوڑے کے ڈھیروں کو ایک دفعہ ہٹایا جائیگا۔ کنٹریکٹرز نے اپنی اپنی تحصیلوں میں اروڑیوں کی نشاندہی کرلی ہے ۔ مشینری اور ورکرز کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ صفائی آپریشن کے پلان تشکیل دے دیئے گئے ہیں ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیاکہ تمام تحصیلوں میں کنٹریکٹر ز نے اپنے دفاتر بھی قائم کرلئے جبکہ کمپنی نے بھی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر میں اپنے دفاتر اور کنٹرول روم قائم کر لئے ہیں۔ صفائی آپریشن میں حصہ لینے والی گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم لگائے جارہے ہیں۔ لینڈ فلیتھ سائٹس کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے ۔ کنٹریکٹرز کو وزن کے حساب سے ادائیگیاں کرنے کیلئے ویٹ برج بھی قائم کئے جارہے ہیں جن کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ایس ڈبلیو ایم سی اور کنٹریکٹر کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کنٹریکٹر زپر واضح کیا کہ زیر وویسٹ سرگودہا بنانے میں سستی وغفلت کو برداشت نہیں کیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتوں اورشہروں میں کوڑے کے ڈھیرنظر نہیں آ نے چاہیے ۔ صفائی نظام کی آوٹ سورسنگ کا مقصد سرگودہا کو ویسٹ فری کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ویسٹ کو لیکشن کی کڑی مانیٹرنگ کرے گی اور صفائی نظام کو مثالی بنایا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں