پی ایچ اے فاؤ نڈیشن کے زیر اہتمام 6 اپارٹمنٹس اور 2 دکانوں کی نیلامی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پی ایچ اے فاؤنڈیشن، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی کالونی، شبیر ٹاؤن میں(ڈی اور ای)ٹائپ 6 اپارٹمنٹس اور یو ای ٹی لاہور میں واقع 2 دکانیں نیلامی کیلئے پیش کیں جن سے پی ایچ اے کو کروڑوں روپے کی آمد نی ہوئی۔
یہ عوامی نیلامی گزشتہ روز چمبہ ہاؤس لاہور میں ہوئی۔ نیلامی کی نگرانی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے جوائنٹ سیکرٹری محمد عدنان دیار نے کی جبکہ دیگر کمیٹی ممبران میں ڈائریکٹر اسٹیٹ، ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر ایڈمن شامل تھے۔