مویشی چوری مقدمات میں بڑی کامیابی، 1 کروڑ کا مال برآمد
گرفتار ملز موں میں عمران، عاقب، اسد اور بلال شامل ، مال اصل مالکان کے حوالے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) تھانہ عطاء شہید پولیس نے مویشی چوری کے مقدمات میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 93 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے چار رکنی گینگ گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار ملز موں میں عمران، عاقب، اسد اور بلال شامل ہیں۔ضلعی پولیس ترجمان خرم اقبال کے مطابق ڈی پی او صہیب اشرف کی ہدایات پر دیہاتی علاقوں میں مویشی چوری کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی اور ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، جس کے بعد یہ کامیابی حاصل ہوئی۔ برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ڈی پی او صہیب اشرف نے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او عطاء شہید، انسپکٹر محمد اقبال، سب انسپکٹر آصف منگلا اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ مویشی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور رسہ گیروں اور چوروں کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جا رہی ہے ۔