اساتذہ کیلئے نئی الیکٹرک بائیک سکیم متعارف کرانیکی تیاری
خواتین اساتذہ کو مفت سکوٹیز دینے کی تجویز ،تفصیلات جلد جاری:صوبائی وزیر
لاہور(خبر نگار)اساتذہ کیلئے نئی الیکٹرک بائیک سکیم متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی گئی ۔اساتذہ ابتدائی قسط ادا کر کے ای بائیک حاصل کر سکیں گے ، باقی ادائیگی ادارہ جاتی سطح پر ممکن ہوگی ۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کاکہناہے کہ خواتین اساتذہ کو مفت سکوٹیز دینے کی تجویز زیرِ غور ہے ۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر خواتین اساتذہ کیلئے خصوصی پیکیج تیار کیا جائے گا۔ اساتذہ کو سفری سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح میں شامل ہے ۔منصوبے کے حوالے سے آئندہ دنوں میں مزید تفصیلات جاری کی جائینگی۔ اساتذہ کی بہبود کیلئے نئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔