مصنوعات کا فروغ ، نئی منڈیاں تلاش کرنا ہونگی:مظہر حسین
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مقامی مصنوعات کو دنیا بھر منڈیوں میں متعارف کر انے کیلئے ہمارا پلیٹ فارم حاضر ہے ان خیالات کا اظہار گلوبل ایکسپو سنٹر اسلام آباد کے چیئر مین مظہر حسین تھتھال نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وزیرآباد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جس کی صدارت قائم مقام صدر سید مظاہر حسین زیدی نے کی۔اس موقع پر گروپ لیڈر سید عون شاہ سمیت میاں صبیح الرحمن، راشد رفیق بھٹہ، محمد نواز چیمہ، طارق جاوید ملک، سید تصور حسین، عبد الرشید کلیر،سید اکبر حسین، محمد طارق طور پر سبئیل ندیم، سید رضا سلطا ن، ڈاکٹر خالد محمود، سیدثمر رضا زیدی، فیصل شہزاد، ڈاکٹر نثار احمداور محمد صدیق بھی موجود تھے ۔مظہر حسین نے کہا کہ مقامی انڈسٹری کی ترقی اور مصنوعات کے فروغ کیلئے نئی منڈیاں تلاش کرنا ہوں گی اور نوجوان طبقہ کو ایکسپورٹ میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ برآمدات کو بڑھانے کے لئے ہمارا پلیٹ پر وقت حاضر ہے ۔ گروپ لیڈر سید عون شاہ نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وزیرآباد مقامی مصنوعات کی ایکسپورٹ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔ قائم مقام صدر مظاہر حسین زیدی نے کہا کہ وزیرآباد چیمبر آف کامرس کی پلیٹ فارم سے مقامی صنعت کی ترقی کے لئے مقامی صنعتکاروں اور تاجروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔