سیالکوٹ:پاسپورٹ دفتر کے باہر کارروائی ،32 ایجنٹ گرفتار

 سیالکوٹ:پاسپورٹ دفتر کے باہر کارروائی ،32 ایجنٹ گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) انتظامیہ اور شہریوں کی شکایت پر پاسپورٹ آفس کے باہر ایجنٹوں اور ٹاؤٹ و فراڈیوں کیخلاف ایس ایچ او تھانہ مراد پور سب انسپکٹر قیصر بشیرنے پولیس ٹیموں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 32 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔

ملزموں میں محمد اقبال سکنہ محلہ مسلم کالونی کوٹلی بہرام، قیصر محمود سکنہ چونڈہ، شاہد بٹ سکنہ محلہ چراغ پورہ حاجی پورہ، باسط اسلم سکنہ راجہ بازار، محمد عثمان سکنہ سکول والی گلی کوٹلی بہرام، ربی سکنہ کوہلووالی گلی مسلم بازار رنگ پورہ، محمد افضل ثنا اﷲ، خالد حسین ،فیصل افضل، غلام شبیر، غلام مصطفی، ناصر علی، امیر حمزہ، محمد انجم، احمد، عامر عثمان، ثاقب ایاز، قیصرمحمود ،عابد ستار، لقمان شفیق، محمد زبیر، محمد ذیشان، مبشر، محمدطیب، وقاص ایوب، اسامہ شاہد، فضل ماجد، علی رضا، صغیر عمران، فرحان خالد، بہادر علی اورعثمان شامل ہیں ۔ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ میں پاسپورٹ آفس کے باہر غیر قانونی ایجنٹ سرگرم اور فراڈیوں کی وجہ سے پاسپورٹ بنوانے کیلئے آنے والے شہری مشکلات کا سامنا کرتے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں