سی ای او سی بی ڈی پنجاب کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

سی ای او سی بی ڈی پنجاب کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

تمام ترقیاتی منصوبے تیزی سے معیار کیساتھ آگے بڑھ رہے ، عمران امین

لاہور(سٹاف رپورٹر)سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے لاہور ڈاؤن ٹاؤن اور این ایس آئی ٹی سٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اورکام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا جن میں سی بی ڈی ورٹیکس، سی بی ڈی واک، دی سیکنڈ واک اور سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی شامل تھے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ڈائریکٹر آرکیٹیکچر و پلاننگ سمیر آفتاب سیال، ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، نیسپاک اور کنٹریکٹرز کے سینئر افسرموجود تھے ۔سی بی ڈی ورٹیکس پر اسکیفولڈنگ کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے اور اب اندرونی و بیرونی فنشنگ کا کام شروع کیا جا رہا ہے ۔ سی بی ڈی واک منصوبے میں بیسمنٹ کی کھدائی اور فاؤنڈیشن پر کنکریٹ ڈالی جا چکی ہے جبکہ پہلے سلیب پر کام جاری ہے ۔اس موقع پر سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں سی ای او عمران امین نے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی جہاں انہیں انفراسٹرکچر ورک اور سیلیسٹیا آئی ٹی اینڈ آفس ٹاور کی پیشرفت پر بریفنگ میں بتایاگیاسڑکوں پر اسفالٹ بچھانے کا کام جاری ہے جبکہ ٹاور کی بارہویں منزل کی ٹاپ سلیب تکمیل کے قریب ہے ۔اس موقع پر عمران امین نے کہاسی بی ڈی پنجاب کے تمام ترقیاتی منصوبے تیزی اور اعلیٰ معیار کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ایسا پائیدار اور جدید انفراسٹرکچر فراہم کرنا ہے جو پنجاب کی معیشت اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو نئی بلندیوں تک لے جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں