نامعلوم افراد نے 2لڑکیوں کو اغوا کرلیا ، مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس کو محمد خالد نے درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ اس کی 8 سالہ بیٹی سویرا عرف کاکی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزموں نے اسے اغوا کر لیا۔ شاہ شمس پولیس کو حقنواز نے بتایا کہ نامعلوم ملزم اس کی بیٹی کو اغوا کرکے موقع سے فرار ہو گئے ۔