شاہراؤں ،گلی محلوں میں لائٹس فعال کرنے کیلئے ٹیمیں متحرک

شاہراؤں ،گلی محلوں میں لائٹس فعال کرنے کیلئے ٹیمیں متحرک

سڑکوں کے ڈیوائیڈرز ، مختلف چوکوں میں لگے پودوں کی تراش خراش بھی جاری

وہاڑی (خبرنگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر بلدیہ کی ٹیمیں شہر کی سڑکوں کی لائٹس کو فعال کرنے کے لیے متحرک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہاڑی شہر کی اہم شاہراؤں، گلی محلوں اور دیگر پبلک مقامات پر سڑک لائٹس کو فعال کیا جا رہا ہے تاکہ رات کے اوقات میں شہر کی شاہرائیں روشن اور محفوظ نظر آئیں۔اس کے علاوہ بلدیہ کی ٹیمیں سڑکوں کے ڈیوائیڈرز اور مختلف چوکوں میں لگے پودوں کی تراش خراش اور پانی دینے کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ وہاڑی شہر خوبصورت اور دیدہ زیب نظر آئے ۔ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ بلدیہ کی یہ سرگرمیاں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گی اور آنے والے دنوں میں وہاڑی شہر پہلے سے بہتر اور دلکش منظر پیش کرے گا۔ شہری بھی اس اقدام کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں اور شہر کی صفائی اور روشن ماحول کی تعریف کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں