ڈاکٹروں کی غفلت، 3 بچوں کی ماں جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

 ڈاکٹروں کی غفلت، 3 بچوں کی ماں جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

عظمیٰ کو ہسپتال میں بروقت اور مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں: لواحقین

کوٹ مومن(نمائندہ دنیا ) تین بچوں کی ماں عظمی ٰ اظہر جن کی حال ہی میں بچی کی پیدائش ہوئی تھی، مریم نواز ہسپتال للیانی میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث جاں بحق ہو گئیں۔ واقعہ کے خلاف لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے میت سڑک پر رکھ دی۔لواحقین کا کہنا ہے کہ عظمیٰ اظہر کو ہسپتال میں بروقت اور مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، جس کے باعث ان کی حالت بگڑتی چلی گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹروں کی غفلت اس افسوسناک سانحہ کی بنیادی وجہ ہے ۔احتجاج کے دوران لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ لواحقین نے انصاف کی فراہمی اور غفلت کے مرتکب عناصر کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں