مانچسٹر سے تعلق رکھنے والی شاعرہ فائقہ گل کے اعزاز میں لاہور میں ادبی نشست

مانچسٹر سے تعلق رکھنے والی شاعرہ فائقہ گل  کے اعزاز میں لاہور میں ادبی نشست

اسلام آباد (دنیارپورٹ) برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے تشریف لانے والی معروف شاعرہ، ادیبہ اور مترجم فائقہ گل صاحبزادہ کے اعزاز میں لاہور کے پنجاب آفیسرز میس میں ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب کا اہتمام قرت العین حیدر نے کیا، جس میں ادب، شاعری اور صحافت سے وابستہ ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ فائقہ گل صاحبزادہ برطانیہ میں ایس ایس انٹرٹینمنٹ ڈیجیٹل چینل کی سی ای او اور سائبان ادبی فورم کی بانی ہیں اور برطانیہ میں پاکستانی ادب، فن اور ثقافت کے فروغ کیلئے سرگرم کردار ادا کر رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں