سی ایم انسپکشن ٹیم کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، سنگین بے ضابطگیاں

سی ایم انسپکشن ٹیم کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، سنگین بے ضابطگیاں

صرف ایک میڈیکل آفیسر موجود تھا جبکہ دیگر ڈاکٹر ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے

کوٹ مومن(نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم نے رات گئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ مومن کا اچانک دورہ کیا، جہاں انتظامی اور طبی سطح پر سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔دورے کے دوران انکشاف ہوا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں صرف ایک میڈیکل آفیسر موجود تھا جبکہ دیگر ڈاکٹر ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے ، جس کے باعث مریض شدید پریشانی کا شکار رہے ۔ ہسپتال کے ڈی ایم ایس بھی ڈیوٹی کی بجائے گھر پر موجود تھے ۔انسپکشن ٹیم کو بتایا گیا کہ ایک ڈاکٹر لاہور سے کوٹ مومن سفر میں ہونے کا مؤقف اختیار کرتا رہا، جبکہ زچگی کی ایک مریضہ کو ہسپتال پہنچنے کے بعد آدھ گھنٹہ تک انتظار کرنا پڑا۔ مزید برآں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں خدمت کاؤنٹر اور ایکسرے روم بند پائے گئے جبکہ فری ادویات کی فراہمی کے حوالے سے کوئی اعلان بھی نہیں کیا جا رہا تھا۔معاون خصوصی شعیب مرزا نے موقع پر ریکارڈ چیک کیا اور تمام صورتحال پر کارروائی کے لیے تفصیلی رپورٹ متعلقہ حکام کو ارسال کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں