ڈی سی کا سپیشل ایجوکیشن سنٹر،ماڈل سہولت بازار کا معائنہ

ڈی سی کا سپیشل ایجوکیشن سنٹر،ماڈل سہولت بازار کا معائنہ

ایکسین بلڈنگز کو تعمیراتی کام کی رفتار تیز،مقررہ وقت پر مکمل کرنیکی ہدایت

خانیوال،جہانیاں (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار،نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید کا اچانک جہانیاں کا دورہ، سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔انہوں نے ایکسین بلڈنگز کو کام کی رفتار تیز کرکے ڈیڈ لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید نے ماڈل سہولت بازار جہانیاں کی موجودہ سائٹ کا معائنہ کیا اور پل 114 پر گرائی گئی دکانوں کی سائٹ کو فوری ملبہ سے کلیئر کرانے کے احکامات دے دئیے ۔ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں فہد نور بھی اس موقع پر ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سروس ڈیلیوری کی بہتری پہلی ترجیح ہے ،جہانیاں میرے ریڈار پر سب سے اوپر ہے ، شہر کی اپ گریڈیشن اور ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں