2ملزم گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا،مقدمہ درج

کندیاں(نمائندہ دنیا )پپلاں پولیس نے ایک ملزم گرفتار کر کے رپیٹر 12 بور برآمدکر لی اور مقدمہ درج کر لیا۔
، دوران چیکنگ محمد رمضان سے رپیٹر برآمد کی جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکاملزم کو حراست میں لیکر تھانہ پپلاں میں مقدمہ درج کر لیا ہے بعدازاں پپلاں پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے خصوصی احکامات کی روشنی میں آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی ہدایات پر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے تھانہ پپلاں نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ سانول ضیاء سے پسٹل 30 بور برآمد کی، دریافت پر ملزم نے بتلایا کہ اس اسلحہ سے ہوائی فائرنگ اور نمائش سوشل میڈیا پر کی تھی مزید اس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکاملزم کو حراست میں لیکر تھانہ پپلاں میں مقدمہ درج کر لیا ۔