ڈپٹی کمشنر کی دفتر سے باہر آکر معذور شہری سے ملاقات،داد رسی کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کا عوامی مسائل کے حل اور شہریوں سے۔
روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کے سلسلہ جاری ہے ۔ جمعرات کے روز ایک خصوصی فرد( معذور شخص) اپنی داد رسی کے لیے ڈی سی دفتر آیا تو ڈپٹی کمشنر خود دفتر سے باہر آئے اور سائل کی درخواست کو سنا اور موقع پر داد رسی کے حکم دیا۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر دفتر میں روزانہ صبح 9بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک سائلین کے لیے وقف ہے ۔