چک جھمرہ:کرسمس کی مناسبت سے تقریب، کیک کاٹا گیا

چک جھمرہ:کرسمس کی مناسبت سے تقریب، کیک کاٹا گیا

مسیحی برادری کے بغیرہم ادھورے ،وہ ایک معیار کی مانند ہے :زبیر حبیب

چک جھمرہ (نامہ نگار)چک جھمرہ کے کرسچن کیتھولک چرچ میں کرسمس کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ زبیر حبیب نے شرکاء سے مل کر کیک کاٹا۔ تقریب کے منتظم محمود گل ، فادر شاہد، چیف آفیسر ظفر اقبال ، چیف انسپکٹر عرفان گجر، ایس ڈی او محمد علی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر نے کرسچن کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مسیحی برادری کے بغیرہم ادھورے ہیں ، وہ ہر میدان میں ہمارے لئے مضبوط ستون کا کردار ادا کرتی ہے ،معاشرے میں مسیحی برادری ایک معیار کی مانند ہے اور پاکستان میں کسی بھی کام کو ان کے بغیر مکمل کرنا ممکن نہیں۔اس موقع پر فادر شاہد، محمود گل اور دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں