پاکستان اور ترکیہ کے ایگزم بینک کے درمیان مفاہمت کی دستاویز پر دستخط

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)پاکستان اور ترکیہ نے ایگزم بینک آف پاکستان اور ترکیہ کے ایگزم بینک کے درمیان مفاہمت کی دستاویز پر جمعرات کودستخط کر دیئے۔
ترکیہ کی وزارت تجارت کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل ایگریمنٹس اینڈ یورپی یونین کے ایشیا و بحرالکاہل خطہ کے ممالک کے شعبہ کے سربراہ چغتائی اوزدین اور ایگزم بینک پاکستان کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر و صدر عبدالحفیظ نے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا۔