خالد گورائیہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی پرانی عمارت کا دورہ

 خالد گورائیہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی پرانی عمارت کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاویدگورائیہ نے ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان کے ہمرا ہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی پرانی عمارت کا دورہ کیا اور۔

 ہسپتال میں جاری ترقیاتی کا موں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سرجیکل وارڈ، سی سی یو، آئی سی یو اور نر سری وارڈز میں جاری تعمیر و مر مت کے کا موں ں کامعائنہ کیا۔اس موقع پر ایس ڈی او بلڈنگز حافظ محمد ابوبکر، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر امیر احمد خان اور اے ایم ڈاکٹر ذیشان ملک بھی مو جود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ایس ڈی او بلڈنگز اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے ریمپنگ کے کا موں کو جلدا زجلد مکمل کیا جا ئے اور تعمیراتی کا موں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنا یا جا ئے اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے سرجیکل وارڈز کے تعمیراتی کا موں کو ما ہ فروری جبکہ دیگر وارڈز کے تعمیراتی کا موں کو اگلے ماہ مکمل کر لیا جا ئے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں