انسدادِ تجاوزات مہم ،غیر قانونی پختہ تھڑے اور شیڈ مسمار

میانوالی (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق،ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی ہدایت پر ۔
میونسپل کمیٹی میانوالی کی تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میانوالی رانا محبو ب عالم اور میونسپل آفیسر ریگولیشن احسن حسن کی نگرانی میں ایم سی کے عملہ نے مین بازار، صرافہ بازارمیں انسدادِ تجاوزات مہم کے دوران غیر قانونی پختہ تھڑے اور شیڈ گرا دیئے جبکہ گورنمنٹ ھائی سکول روڈ پر لگائی جانے والی غیر قانونی ریڑھیوں اور دیگر سامان کو قبضہ میں لیکر ضبط کر لیا