کمشنر کا ہلال احمر ہسپتال میں قائم تھیلیسیمیا ہومو فیلیا سنٹر کا دورہ

کمشنر کا ہلال احمر ہسپتال میں قائم تھیلیسیمیا ہومو فیلیا سنٹر کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ہلال احمر ہسپتال میں قائم تھیلیسیمیا ہومو فیلیا سنٹر کا دورہ کیا۔

انہوں نے سنٹر پر تھلیسمیا کے بچوں کو انتقال خون کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور لیبارٹری سمیت مختلف شعبہ جات کا معائینہ بھی کیا۔ انہوں نے انتقال خون کے لیے جھنگ سمیت دیگر قریبی اضلاع سے آئے بچوں میں رحمت للعالمین فاؤنڈیشن اور ہلال احمر ہسپتال انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے لاکھوں روپے کی جان بچانے والی ادویات مفت تقسیم کیں۔ انہوں نے بچوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے شفقت کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر جہانزیب اعوان نے خون کے عطیات اور ادویات فراہم کرنے میں معاونت کرنے والے تاجروں، مخیر حضرات ، طلبہ طالبات اور سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں