مہنگائی کم،معاشی سرگرمیاں بڑھ رہیں:نواز شریف:یہ ہماری محنت کاصلہ:مریم نواز

مہنگائی کم،معاشی  سرگرمیاں بڑھ رہیں:نواز شریف:یہ ہماری محنت کاصلہ:مریم نواز

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے کہا ہے زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ، مہنگائی کم ہو رہی ، معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔ پنجاب کی رونقیں اور خوشیاں بحال ہو رہیں، اللہ نظر بد سے بچائے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا عوام کی زندگی میں بہتری آرہی ہے یہ ہماری محنت کا صلہ ہے ۔نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ننکانہ صاحب، شیخو پورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔ نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے ۔ معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں۔ روپیہ مستحکم ہوا اور گروتھ بڑھ رہی ۔ سٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ، مہنگائی کم ہو رہی ۔ انہوں نے کہا بے ایمانی کے ساتھ آئے ہوئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں۔ ہم نے پاکستان کی خاطر ہنستے ہوئے قربانیاں دیں، آگے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ نوازشریف نے کہا شہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے ، آئی ایم ایف نے بھی معاشی بحالی اور پاکستان کے ترقی کی طرف بڑھنے کا اعتراف کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں پاکستان سیاہ اندھیروں سے باہر آ رہا ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا عوام کی زندگی میں بہتری کا آنا ہی ہماری محنت کا صلہ ہے ۔ نواز شریف پاکستان کی ترقی کا برانڈ ہے ۔

ملاقات میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔ سلطان باجوہ، رانا محمد ارشد، کاشف پڈھیار، آغا علی حیدر، محمد حسن ریاض، پیر اشرف رسول، رانا طاہر اقبال، چودھری الیاس، نعیم صفدر انصاری، ملک احمد سعید، چودھری احسن رضا خان، محمود انور، رانا سکندر حیات اور رانا اقبال خان ، جاوید علاؤالدین ساجد، سید محمد عاشق حسین شاہ، افتخار حسین چاچڑ، نور الامین وٹو، علی عباس، یاور زمان، میاں محمد منیر، غلام رضا ربیرہ، فاروق احمد خان مانیکا، جاوید احمد، عمران اکرم، ڈاکٹر فرخ جاوید اور سردار منصب علی ڈوگر ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت لاہور کے پہلے مربوط ترقیاتی منصوبہ گلبرگ سکیم بلاک تھری پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے کی جانب سے گلبرگ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ نے گلبرگ سسٹین ایبل ماڈل کو سراہتے ہوئے اس منصوبے کو مزید وسعت دینے کا عندیہ دیا ۔ لاہور کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے ابتدائی طور پر 6 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے انتہاپسندانہ تشدد کے انسداد کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا پاکستان نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ سرزمین پاک پر کسی بھی شدت پسندانہ سوچ کو پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ م

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں