امریکی سفر پر پابندیاں ، ایک گروہ خوشیاں منا رہا : ایاز صادق

امریکی سفر پر پابندیاں ، ایک گروہ خوشیاں منا رہا : ایاز صادق

وزیر آباد،گکھڑ منڈی ،گوجرانوالہ ،اسلام آباد (نامہ نگار ،نیوز رپورٹر،آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستانی سرحد کے اندر آکر دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، آپریشن کے ذریعے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ایک گروہ پاکستانیوں کے امریکی سفر پر پابندی لگنے پر خوشیاں منا رہا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ نومبر 2021میں کئے گئے ایک فیصلے کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے ۔کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا، نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستانیوں پر امریکی سفر کی پابندی لگنے پر ایک گروہ خوشیاں منا رہا ہے ، امریکا کے اس فیصلے پر پاکستانی حکومت مسئلے کو بھرپور طریقے سے اٹھائے گی۔ایک سال میں پاکستان مستحکم ہوا، انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی بھی یہ کہہ رہی ہے ، مولانا فضل الرحمن ایک بڑے زیرک سیاست دان ہیں، جن کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی گئی، جے یو آئی سربراہ بخوبی جانتے ہیں انہیں کس کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں