کسا ن نے کا شت سے اجتنا ب کیا تو بڑا اغذا ئی بحرا ن پیدا ہو جا ئے گا ،تسنیم ا حمد قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سا بق و ز یر مملکت و ڈویثرنل صد ر پیپلزپارٹی تسنیم ا حمد قریشی نے کہا ہے کہ زرعی مداخل کی۔
قیمتوں میں ہو ش رو با اضافے پانی کھاد بیج اور زرعی ا دو یا ت کی عد م دستیا بی نے کسا نو ں کیلئے نئی فصلوں کی کا شت مشکل بنا د ی ہے وفاقی اور پنجا ب حکو مت کسا نو ں اور کا شت کا روں کی بے بسی کا تما شا دیکھ ر ہی ہے ا گر کسا ن نے کپا س چا و ل اور د یگر فصلوں کو کا شت سے اجتنا ب کیا تو ملک میں بڑا اغذا ئی بحرا ن پیدا ہو جا ئے گا ا س لیے حکو مت سنجید گی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے کسانوں کو پانی کھا د بیج اور زرعی ا دو یا ت کی فراہمی کو یقینی بنا ئے تا کہ کسا ن تمام فصلوں کی کا شت کر کے لوگوں کو غذا ئی بحرا ن سے محفوظ بنا سکیں ۔