پولیس کانسٹیبلوں کی محکمانہ پروموشن کیلئے امتحان لسٹ بی کا انعقاد

پولیس کانسٹیبلوں کی محکمانہ پروموشن  کیلئے امتحان لسٹ بی کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر پولیس کانسٹیبلوں کی محکمانہ پروموشن کیلئے امتحان لسٹ بی کا انعقاد کیا گیا۔

جس کے تمام مراحل کی مانیٹرنگ ایس پی ہیڈکوارٹر ضیاء اﷲ نے کی،پروموشن کمیٹی کے ممبران اے ایس پی وقار احمد، ڈی ایس پی حق نواز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز خالد حیات بھی نگرانی پر مامورتھے ،جبکہ ٹرانسپرنسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نگرانی اور ریکارڈنگ بذریعہ کیمرہ جات کی گئی،اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹر کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوانوں میں استعداد کار بڑھانے اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں محکمانہ تر قی اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں