کندیاں :سموسوں، پکوڑوں کے من مانے نرخ ،شہری سراپا احتجاج

کندیاں :سموسوں، پکوڑوں کے من مانے نرخ ،شہری سراپا احتجاج

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں میں سموسوں، پکوڑوں کے من مانے نرخ ،شہری سراپا احتجاج،اہل علاقہ کا اے سی پپلاں سے نوٹس لینے۔

 کامطالبہ ،تفصیلات کیمطابق فاسٹ فوڈ دوکاندار حضرات نے گھی،مصالحہ جات اور آلو کے ریٹ میں اضافہ کو جواز بنا کر پکوڑوں اور سموسوں کے ریٹ بڑھا دیئے ہیں اب جبکہ پٹرول کی قیمتوں کے کم ہونے کے ساتھ ساتھ گھی، بیسن اور مارکیٹ میں آلو کی قیمتیں بھی کم ہوچکی ہیں لیکن سموسہ پکوڑا بیچنے والوں نے اب بھی وہی پرانے ریٹ رکھے ہیں ،شہریوں نے اے سی پپلاں سے من مرضی کے ریٹ پر پکوڑے سموسے بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروای کرنے اور ریٹ میں کمی کرانے کامطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں