معروف مصنفہ بپسی سدھوا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب

معروف مصنفہ بپسی سدھوا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)اسلام آباد میں معروف پاکستانی مصنفہ بپسی سدھو ا کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس کا اہتمام ان کے بھتیجے رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نے کیا تھا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسفن یار بھنڈارا بپسی سدھوا کے بھائی مرحوم مینوبھنڈارا کے اکلوتے بیٹے اور اپنے خاندانی کاروبار مری بریوری کے سی ای او ہیں ، تقریب اسلام آباد کلب کے ملٹی پرپز ہال میں منعقد ہوئی، جس میں شہر کی ادبی برادری اور ان کے خاندان کے قریبی دو ست و احباب نے شر کت کی، سابق استاد اورکنیئرڈ کالج لاہور میں ادب و ڈرامہ کی معلمہ پیرن بوگا نے بپسی سدھوا کے ادبی سفر اور ان کی تخلیقی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔ سینیٹر ولید اقبال، انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عارف آزاد نے بپسی سدھوا کی تحریروں کے موضوعات پر روشنی ڈالی۔ اسفن یار بھنڈارا نے اپنی پھوپھی، اپنے بھائی مینو بھنڈارا کوخراج تحسین پیش کیا۔ پینل سیشن کی کیوریٹر اور ماڈریٹر آمنہ آرعلی نے سیشن کی قیادت کی۔ بپسی سدھوا کے چھوٹے بھائی فیروز بھنڈارا جو اس وقت ہیوسٹن، ٹیکساس میں مقیم ہیں اور آمینہ سید، منیزہ شمسی ،سعدیہ عقیلی نے پیغامات بھیجے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں