غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت پر 4سال قید، 4 کروڑ جرمانہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈرگ کورٹ سرگودھا کے جج سید خالد جاوید بخاری نے غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والے ملزم کا جرم ثابت،ہونے۔
پر 4سال قیدبا مشقت،4 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔بتایا جاتا ہے کہ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر فہیم ضیاء نے آصف عزیز جو کہ شاہ پور میں غیر قانونی ادویات کی فروحت کا کام کرتا تھاکو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کے خلاف مفصل چالان عدالت میں داخل کروایا ، کیس کا ثبوتوں اور گواہان کی روشنی میں الزامات ثابت ہونے پرفاضل عدالت نے ملزم کو چار سال قید بامشقت اور چار کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ، مجرم کو موقع پر گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا۔