پیف کاتعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کا اعلان
لاہور(خبر نگار ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے صوبہ بھر کے پارٹنر سکولوں کیلئے اساتذہ اور طلبہ سے متعلق اہم ہدایات پر مشتمل مراسلہ جاری کر دیا ہے ، جس میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے ۔
مراسلے کے مطابق سکولوں میں سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو 30:1 مقرر کیا گیا ہے ، یعنی ہر تیس طلبہ کے لیے ایک استاد لازمی ہوگا۔ ہدایت کی گئی ہے کہ طلبہ کی تعداد بڑھنے کی صورت میں اساتذہ کی تعداد میں بھی مناسب اضافہ کیا جائے ۔پیف حکام نے اساتذہ کی اہلیت اور پیشہ ورانہ تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر تربیت یافتہ اساتذہ کو 14 ماہ کا ڈپلومہ اِن ایجوکیشن حاصل کرنا ہوگا۔