ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے نتائج کا اعلان،90فیصد پاس

ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے نتائج کا اعلان،90فیصد پاس

قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کی عینہ مریم نے پہلی پوزیشن حاصل کی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے نتائج کا اعلان، 90.87 فیصد پاس ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے جمعرات کے روز ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2025 کے امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔ جس میں مجموعی کامیابی کا تناسب 90.87 فیصد رہا۔امتحان میں 43 الحاق شدہ میڈیکل کالجوں کے 5,125 طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 4,657 کامیاب جبکہ 454 ناکام قرار پائے ۔نتیجے کے مطابق قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کی عینہ مریم نے 1,329 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 ابواء میڈیکل کالج فیصل آباد کی فاطمہ الطاف 1,328 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ گوجرانولہ میڈیکل کالج کی عائلہ ابرار نے 1,315 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔یونیورسٹی کے مطابق عملی امتحانات کے اختتام کے ایک دن کے بعد ہی نتائج مرتب کرکے جاری کر دیے گئے ۔ تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نتائج کے بروقت اعلان سے فارغ التحصیل طلبہ کو اپنے پیشہ ورانہ مستقبل کی منصوبہ بندی میں سہولت ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں