جناح ہسپتال:مریضہ کوادویات باہرسے لانے کی ہدایت

جناح ہسپتال:مریضہ کوادویات باہرسے لانے کی ہدایت

کمپیوٹر ریکارڈ میں متعلقہ ادویات ناٹ اویل ایبل ظاہر ہو رہی تھیں کسی نے ذاتی مفادات کے لیے مریضہ کو باہر سے دوائیاں لکھ کر دی:ایم ایس

لاہور(سجاد کاظمی سے )جناح ہسپتال میں ادویات دستیاب نہ ہونے پر عملے نے مریضہ کو باہر سے دوائیاں لانے کی ہدایت کی۔ کمپیوٹر ریکارڈ میں متعلقہ ادویات ناٹ اویل ایبل ظاہر ہو رہی تھیں،مگر اس کے باوجود شکایت سامنے آنے کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر اور نرس سٹاف کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔محکمہ کی جانب سے سینئر رجسٹرار سرجری کو کام سے روک کر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ،  میڈیکل سپرنٹنڈنٹ معین الدین کے مطابق کسی نے ذاتی مفادات کیلئے مریضہ کو باہر سے دوائیاں لکھ کر دیں۔ ایک نرس کو معطل اور دوسرے متعلقہ ملازم کو رپورٹ بیک کیا گیا ہے ، جبکہ کمیشن کے حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں